گورنر کا پنجاب کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ

Aug 04, 2022 | 22:04:PM
بلیغ الرحمان ، فیصلہ
کیپشن: بلیغ الرحمان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے پنجاب کی 21 رکنی کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعوی ٰ کیا ہے گورنر پنجاب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ صدر مملکت عارف علوی اور عمرچیمہ کی طرح رویہ اختیار نہیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کی مشترکہ کابینہ سے شام 5 بجے حلف لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس میں حلف برداری کی تقریب کیلئے حکومت کی جانب سے سمری بھجوائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اکبر ایس بابر نے ڈی جی ایف آئی کو خط لکھ دیا