عالمی بینک کے نا ئب صدر کی ثانیہ نشتر سے ملاقات۔احساس پروگرام کو سراہا

Aug 04, 2021 | 20:00:PM
 عالمی بینک کے نا ئب صدر کی ثانیہ نشتر سے ملاقات۔احساس پروگرام کو سراہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی بینک کے وائس پریزیڈنٹ برائے جنوبی ایشیا، ہارٹوگ شیفرنے وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کی ۔ڈاکٹر ثانیہ نے ہارٹوگ شیفر کو احساس کے سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے پروگراموں، اصلاحات و پالیسیوں پر بریفنگ دی ۔
عالمی بینک کے وائس پریزیڈنٹ ہارٹوگ شیفر نے کہا کہ پاکستان کے احساس پروگرام سے دنیا بھر کے ممالک استفادہ کر سکتے ہیں۔ہارٹوگ شیفر نے کورونا کے تناظر میں احساس کی کارکردگی بالخصوص احساس کی نسواں پچاس فیصد پلس پالیسی کو سراہا۔انہوں نے حکومت پاکستان، احساس اور ڈاکٹر ثانیہ کو کورونا کے پس منظر میں کلیدی کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی ۔عالمی بینک نے احساس کیلئے مکمل تعاون اور اشتراک کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
سربراہ عالمی بینک پاکستان، آپریشن منیجر اور سینیئر سوشل پروٹیکشن سپیشلسٹ بھی ہارٹوگ شیفر کے ہمراہ تھے۔واضح رہے کہ ہارٹوگ شیفر ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔ پسند کی شادی پر لڑکی کے ساتھ باپ کا ایسا سلوک کہ انسانیت کانپ اٹھی