پنجاب میں چار بڑے مزاربند کرنیکا فیصلہ

Aug 04, 2021 | 19:45:PM
پنجاب میں چار بڑے مزاربند کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پنجاب حکومت کی جانب سے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان کے اضلاع میں مزارات کو کورونا کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں مزارات 31 اگست تک بند رہیں گے تاہم مزارات سے ملحقہ مساجد کھلی رہیں گی جہاں ایس او پیز کے تحت نماز ادا کی جائے گی۔
 دوسری جانب پنجاب حکومت نے پاکپتن میں بابر فرید گنج شکر کے عرس کی تقریبات میں عوامی شمولیت پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ 
محکمہ اوقاف کا عملہ عرس کی تقریبات ادا کرے گا اور ان تقریبات میں ویکسی نیشن کرانے والا عملہ ہی شریک ہوسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حرا خان کے ساتھ دن دیہاڑے افسوسناک واقعہ