ٹک ٹاکر سٹار حریم شاہ کی  ” او پہلے یار نوں راضی کر “ کی دھن پر ڈرائیونگ کی ویڈیو وائرل

Aug 04, 2021 | 17:18:PM
     ٹک ٹاکر سٹار حریم شاہ کی  ” او پہلے یار نوں راضی کر “ کی دھن پر ڈرائیونگ کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹک ٹاکر سٹار حریم شاہ ترکی میں ہنی مون پر  ہیں جہاں انہوں نے ”او پہلے یار نوں راضی کر“ کی دھن پر ڈرائیورنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔

 ٹک ٹاکر سٹار کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کوئی اور بنا رہا ہے مگر وہ شخص فریم میں نہیں آرہا جس پر گمان کیا جا رہا ہے کہ یہ حریم شاہ کے شوہر کی جانب سے بنائی گئی ہے جسے اب تک حریم اپنے مداحوں کے سامنے لے کر نہیں آئیں ۔ 

 حریم شاہ نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک تصویر ڈالی جس میں وہ ٹیڈی بیئرز کےساتھ موجود ہیں ،اس تصویر میں حریم شاہ سیاہ لباس زیب تن کئے ہوئے دلکش نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ حریم شاہ کی جانب سے سندھ اسمبلی کے ایک رکن کے ساتھ شادی کا دعویٰ کیا گیا ہے جس پر سندھ کی سیاست میں بھی بھونچال آگیا اور حریم شاہ کا نام کئی ارکان سندھ اسمبلی کے ساتھ لیا جانے لگا۔

https://www.instagram.com/p/CSC20ZysKVc/?utm_source=ig_web_copy_link

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حرا خان کے ساتھ دن دیہاڑے افسوسناک واقعہ