لاہور سے لاپتہ چاروں بچیاں بازیاب

Aug 04, 2021 | 10:43:AM
لاہور سے لاپتہ چاروں بچیاں بازیاب
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) لاہور کے علاقے ہنجروال سے لاپتہ ہونے والے چاروں بچیاں ساہیوال سے بازیاب ہو گئیں۔

 پولیس لڑکیوں کو لینے کے لئے ساہیوال روانہ ہو گئی۔لاہور کے علاقے ہنجروال سے پرسرار طور پر لاپتہ ہونے والی4 بچیوں کو رکشہ ڈرائیور نے 30 جولائی کی رات 12 بجےموہلنوال روڈ پر اتارا تھا۔بچیوں کے اغواء کا مقدمہ عرفان نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔عرفان کی 2 بیٹیاں 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ ہمسائے اکرم کی 2 بیٹیوں 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین کے ہمراہ 30 جولائی کی رات میٹرو ٹرین پر سفر کے لئےگھر سے نکلی تھیں لیکن واپس نہیں آئی تھیں اس لئے بچیوں کو اغواکئے جانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔
 خیال رہے کہ لاہور کے علاقے  ہنجروال میں رہنے والی لڑکیاں ایک ہی محلے کی تھیں،  چاروں بچیاں 30 جولائی کو لاپتہ ہوئی تھیں۔
 یہ بھی پڑھیں: شوہر نے خواب میں ایسا کیا دیکھا۔۔؟ جاگتے ہی  بیوی کا گلا کاٹ دیا