ایران نے امریکی طیاروں کے مقابلے کے لیے نیا فضائی دفاعی نظام نصب کردی

Apr 04, 2026 | 23:41:PM
 ایران نے امریکی طیاروں کے مقابلے کے لیے نیا فضائی دفاعی نظام نصب کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایرانی ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ ایران نے امریکی طیاروں کے مقابلے کے لیے نیا فضائی دفاعی نظام نصب کردیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کا کہنا ہے کہ جمعہ کو گرائے گئے امریکی جیٹ طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے نیا نظام تعینات کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اپنی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیں گے۔

اس سے قبل ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی جہاز گرانے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج امریکا کے لیے سیاہ دن ہے، نئے جدید ترین فضائی دفاعی نظام سے 2 طیارے، 5 ڈرون اور 2 کروز میزائل تباہ کیے۔

ایران کے ساتھ جنگ کے آغاز کے فوراً بعد سے ہی اسرائیل کی جانب سے بتایا جاتا رہا ہے کہ ایران کی فضا پر اسرائیلی ائیر فورس کا مکمل کنٹرول ہے۔ تاہم گزشتہ کچھ دنوں کے دوران ایران کی طرف سے امریکی طیاروں کو گرانے کی اطلاع سامنے آتی رہی ہے۔ کم از کم ایک اطلاع کی امریکہ تصدیق کر چکا ہے۔ 

یہ پڑھیں: تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹر پر ایرانی میزائل گرنے کی تصدیق

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ایک کریو جہاز سے بحفاظت نکل نہیں سکا، ایرانی فضائی دفاع کے ہیروز کے سبب ایرانی حدود دشمن کے لیے خطرناک بن چکی ہے۔

علاوہ ازیں ایرانی نیوز ایجنسی نے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے ایک ہی روز میں امریکا کے 3 طیارے مار گرائے ہیں جبکہ ایک پائلٹ کو گرفتار کرنے کی بھی متضاد اطلاعات ہیں۔