پنجاب کے وسیع علاقوں میں بارش، تلہ گنگ میں اولے پڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آج پنجاب کے وسیع علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔ بارش زیادہ ہوئی تو اس سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔
لاہور اور نواحی علاقوں میں آج سہپہر سے بارش ہو رہی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے سڑکوں پر ٹریفک کی رفتار قدرے کم ہوئی۔
ٹاون شپ، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، کچہ جیل روڈ اور اطراف میں تیز بارش ہوئی، قذافی ستیڈیم، فیروز پور روڈ، گلبرگ اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ہو رہی ہے۔ قذافی ستیڈیم میں آج کل روزانہ پی ایس ایل الیون کا ایک یا دو میچ ہو رہے ہیں۔
میٹ دیپارٹمنٹ کی طرف سے لاہور میں بارش کچھ دیر مین رکنے کا امکان بتایا گیا ہے۔ کل شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان بتایا جا رہا ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران، شام اور لیبیا پر حملے کرنے والے پاکستان کی طرف میلی نظر سے نہیں دیکھ سکتے، بلاول بھٹو
لاہور شہر میں بارش سے فضا کی آلودگی کم ہو گئی ہے اور شہر میں فضائی آلودگی میں کمی سے شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 75 ہو گیا ہے جو تقریباً صاف ترین ہوا کی نشاندہی کرتا ہے۔
نارووال شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے اور گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔
کھاریاں شہر اور مضافات میں بھی آج گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ہے۔
تلہ گنگ میں اولے پڑ گئے
تلہ گنگ اور گرد و نواح میں شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری کی رپورٹس آ رہی ہیں۔
آندھی اور ژالہ باری، کھڑی فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔ بارش اور ژالہ باری نے زرعی شعبے کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔