ایف سی بلوچستان کا بارش اور سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

Apr 04, 2026 | 18:44:PM
  ایف سی بلوچستان کا بارش اور سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)  ایف سی بلوچستان نے  چمن، قلعہ عبداللہ، گلستان، لورالائی، سبی اور دکی میں ریسکیو آپریشن کر کے شہریوں کو بارش اور سیلاب کی قدرتی آفت سے بچایا اور اہم انفراسٹرکچر اور مواصلاتی نظام کو بحال کرنے میں مدد کی۔

بلوچستان کے علاقے چمن، قلعہ عبداللہ، گلستان، لورالائی، دوبندی اور دکی میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب  جیسی سورتحال ہے۔ 

ایف سی بلوچستان نارتھ اور سول انتظامیہ مل کر  بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو  اور  ریلیف آپریشن  کر رہے ہیں۔

بلوچستان کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی سہولت کے لیے ٹریفک کنٹرول سینٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔

ایف سی کے جوان مختلف علاقوں میں شہریوں اور مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

ایف سی بلوچستان کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کو خوراک اور طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول انتظامیہ کی امدادی کاوشوں پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا  ہے۔

متاثرہ شہریوں کا کہنا تھا کہ   مشکل کی اس گھڑی میں ایف سی بلوچستان کی بروقت امدادی کارروائیوں پر وہ بے حد شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، شام اور لیبیا پر حملے کرنے والے پاکستان کی طرف میلی نظر سے نہیں دیکھ سکتے، بلاول بھٹو