عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Apr 04, 2026 | 14:58:PM
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 11.42 فیصد اضافے کے بعد 111.5 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح برینٹ کروڈ کی قیمت میں بھی 7.87 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 109 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر بڑھتی کشیدگی اور سپلائی سے متعلق خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں یہ تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے اثرات دنیا بھر کی معیشتوں پر پڑنے کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:چین نے  بڑاالزام عائد کر دیا

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے، جس سے بجلی گیس اور اشیاء ضروریہ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔