بلاول بھٹو اوربی بی آصفہ بھٹو کی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری

Apr 04, 2023 | 22:41:PM
بلاول بھٹو اوربی بی آصفہ بھٹو کی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش آمد،انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر قائدعوام کے مزار  اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

بلاول بھٹو اور بی بی آصفہ بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ انہوں نے شہید میر شاہ نواز بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی۔

انہوں نے شہدائے جمہوریت کے مزار پر جمہوریت کی بالادستی اور عوام کی خوش حالی کے لئے دعا کی۔