ایک انوکھی ایجاد کو امیتابھ بچن شیئر کیے بغیر نہ رہ سکے

Apr 04, 2023 | 10:46:AM
بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن ایک بھارتی بزرگ شخص کی انوکھی ایجاد دیکھ کر حیران ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن ایک بھارتی بزرگ شخص کی انوکھی ایجاد دیکھ کر حیران ہوگئے۔ 

بھارت میں ایک بزرگ نے گرمی سے بچنے کا منفرد طریقہ خود پر ہی اپنایا تو امیتابھ بچن نے اس کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سولر پلیٹ سے چلنے والے پنکھے کو بزرگ شہری نے اپنے ہیلمٹ پر لگا رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: فواد چودھری،حماد اظہر کی عبوری ضمانت خارج،عمران خان کو وارننگ

رپورٹس کے مطابق بزرگ شہری کی یہ ویڈیو گزشتہ سال منظر عام پر آئی تھی تاہم امیتابھ بچن نے اسے اب شیئر کیا ہے۔

امیتابھ بچن کی اسی پوسٹ پر ایک اکاؤنٹ سے بتایا گیا کہ یہ ویڈیو ستمبر میں شیئر کی گئی تھی۔