فواد چودھری اور حماد اظہر کی عبوری ضمانت خارج

Apr 04, 2023 | 10:42:AM
فواد چودھری،حماد اظہر کی عبوری ضمانت خارج،عمران خان کو وارننگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین)ظل شاہ قتل،جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر تشدد کا معاملہ،فواد چودھری اور حماد اظہر کی عبوری ضمانت خارج،محمود الرشید ،اعجاز چودھری اور زبیرنیازی کی عبوری ضمانت  میں توسیع کردی گئی ۔

عدالت کے طلب کرنے پر فواد چوہدری اور حماد اظہر عدالت پیش نہ ہوئے،ملزمان کےپیش نہ ہونے پرعبوری ضمانت خارج کی گئی،عدالت نےملزمان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی،انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل خان نے فیصلہ سنایا،عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر عمران خان 11بجے پیش نہ ہوئے تو انکی ضمانت بھی خارج کر دی جائیگی۔

عمران خان کی انسدا ددہشت گردی عدالت میں پیشی کیلئے عدالت نےعمران خان کو سکیورٹی فراہم کرنےکی درخواست منظور کر لی،عمران خان کو سکیورٹی دینے کیلئے عدالت نے ایس پی سکیورٹی کو طلب کرلیا،عدالت کے سکیورٹی انچارج کو عمران خان کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کی تقاریر پر پابندی، عدالت نے فریقین سے 28 اپریل کو جواب طلب کرلیا

دوسری جانب ظل شاہ قتل ،جلاؤ گھیراؤ،پولیس پر تشدد کے کیس میں پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں محمود الرشید ،اعجاز چودھری اور زبیرنیازی کی عبوری ضمانت میں 13اپریل تک توسیع کردی گئی ،جے آئی ٹی کےسربراہ عمران کشور انسداد دہشت عدالت میں پیش ہوئے،جے آئی ٹی سربراہ نے عدالت کو بتایا کہ میرے سامنے اب تک اسد عمر پیش ہوئے ہیں ،پی ٹی آئی کے دیگر رہنما ابتک پیش نہیں ہوئے۔


عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان تفتیش کے لئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں ،جے آئی ٹی آئندہ سماعت پرتفتیشی رپورٹ پیش کرے ۔