ننھی چڑیا کا عمرہ ادا کرتےشخص کے سر پر بیٹھے خانہ کعبہ کا طواف کرتے ویڈیو وائرل

Apr 04, 2023 | 00:19:AM
 ننھی چڑیا کا عمرہ ادا کرتےشخص کے سر پر بیٹھے خانہ کعبہ کا طواف کرتے ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رمضان کریم کے خوبصورت مہینے میں   ننھی چڑیا  کا عمرہ ادا کرتےشخص کے  سر پر بیٹھے خانہ کعبہ کا طواف کرتے ویڈیو وائرل۔ 

تفصیلات کے مطابق  آپ نےانسان کو طواف کرتے  اور سجدہ کرتے تو دیکھتے ہیں لیکن اسی طرح ہم اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی کئی مخلوقات کو سجدہ کرتے دیکھتے ہیں  ، جیسے کسی مرغی کے سجدہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہو جاتی ہے کبھی کسی بلی کی،ایسی ہی ایک چونکا دینے والی ویڈیو جس میں سجدہ تو نہیں لیکن خانہ کعبہ کا طواف کرتے چڑیا کو دیکھا جا سکتا ہے ،یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جسے صارفین کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جا رہاہے۔

 وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اللہ کے گھر کا طواف کرتے ہوئے شخص کے سر پر ایک ننھی معصوم چڑیا  عمرہ  کرتی نظر آرہی جو کے عمرہ  زائر کو  بھی نمایا ں کر رہی ہیں ۔