پاکستان نے برطانیہ کو سفری پابندی والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا

Apr 04, 2021 | 19:17:PM
پاکستان نے برطانیہ کو سفری پابندی والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے برطانیہ کو سفری پابندی والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا۔
سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے بین الاقوامی پروازوں اور چارٹرڈ فلائٹس کیلئے نئی ایس او پی جاری کردی ہے، جبکہ نئی ایس او پی میں کیٹگری سی میں شامل ملکوں کی نئی فہرست بھی جاری کی گئی ہے، نئی ایس او پیز 6 تا 20 اپریل تک قابل عمل ہوں گی۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نئی ایس او پیز کے مطابق پاکستان نے برطانیہ کو پابندی والے ملکوں کی فہرست سی سے نکال کر کٹیگری بی میں شامل کرلیا ہے، کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے پاکستان آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیاہے، منفی کورونا رپورٹ کی صورت میں کیٹگری بی میں برطانیہ سمیت دیگر ملکوں کے مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔
نئی ایس او پیز کے مطابق کیٹیگری سی میں شامل ملکوں کے مسافر پاکستان سفر نہیں کرسکتے، کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، کولمبیا، زمبابوے، گھانا سمیت 22 ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ نے دو روز پہلے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرکے سفری پابندی لگائی تھی۔ برطانوی حکام کے مطابق 9 اپریل سے برطانیہ میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو دس روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا، اطلاق ان مسافروں پر بھی ہوگا جو ٹرانزٹ فلائٹ پر ان ممالک جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نوا ز ڈٹ گئیں۔۔بڑا اعلان کر دیا