کرک:پولیس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایس ایچ او 2پولیس گنرز سمیت جاں بحق  

Sep 03, 2025 | 23:37:PM
کرک:پولیس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایس ایچ او 2پولیس گنرز سمیت جاں بحق  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر بخاری)خیبر پختونخواہ کے شہر کرک  میں تھانہ بانڈہ دائود شاہ کے حدود میں پولیس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ  کردی ، جس کے باعث  ایس ایچ او اپنے 2پولیس گنرز سمیت جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ بانڈہ دائود شاہ کے  علاقے میں نامعلو، افراد کی فائرنگ کی نتیجے میں ایس ایچ او بانڈہ عمر نواز اپنے 2پولیس گنرز سمیت جاں بحق  ہو گیا جبکہ ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب  ہو گئے۔پولیس اہلکاروں کی میتیں اور زخمی  کو  تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بانڈہ داود شاہ منتقل کر دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:سمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کے خلاف مقدمات درج، 13گرفتار