خیبر پختونخوا کے کالجز میں بی ایس پروگرام ختم ،ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان)خیبر پختونخوا کے کالجوں میں بی ایس کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کا آغازکر دیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے سرکاری کالجوں میں بی ایس پروگرام ختم کر دیئےگئے۔صوبے بھر میں اب ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کئے جائیں گے۔محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بی ایس پروگرامز میں شامل متعدد مضامین غیر ضروری ہیں جس کے باعث بی ایس پروگرام میں انرولمنٹ کم اور ڈراپ آؤٹ شرح بہت زیادہ ہے۔محکمہ تعلیم نے بتایا ہے کہ صوبے کے 36 کالجوں میں مختلف مضامین بند کر کے ان کی مکمل فہرست جاری کردی گئی ہے۔
مجموعی طور پر128 کالجوں میں 230 بی ایس پروگرام اے ڈی پروگرام میں منتقل کر دیے گئے ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صوبے میں تعلیم کے نظام کو بہتر بناناہے۔
یہ بھی پڑھیں:تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارےبند ،نوٹیفکیشن جاری