روپے کے مقابلے ڈالر سمیت تمام کرنسیوں کی قیمتوں میں کمی
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی معمولی کمی ہوئی،انٹربینک میں ڈالر 281.72 روپے سے کم ہوکر 281.71 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 283.30 روپے،یورو2 پیسے کمی سے 330.03 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 1روپے سستاہوکر 379.25روپے ،اماراتی درہم 5 پیسے سستاہوکر 77.10 روپے اور سعودی ریال 5 پیسے کمی کے بعد 75.40 روپے پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ساڑھے 13ہزار روپے کیسے حاصل کئے جا سکتے ہیں؟طریقہ کار جانیے