عاطف اسلم کی مداح کا اسٹیج پر بےہودہ ڈانس، ویڈیو پر شدید تنقید  

Sep 03, 2025 | 10:59:AM
عاطف اسلم کی مداح کا اسٹیج پر بےہودہ ڈانس، ویڈیو پر شدید تنقید  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم پاکستان اور بیرون ملک اپنے بیک ٹو بیک کنسرٹس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں ایسے ہی ایک کنسرٹ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ 

کینیڈا کے شہر وینکوور میں عاطف اسلم کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کی ایک مداح اسٹیج پر چڑھ کر گلوکار کے بلکل سامنے بےہودہ انداز میں ڈانس کر رہی ہے۔

خاتون مداح کے ڈانس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا، "موسیقی نے لوگوں کو دیوانہ، غیر معمولی اور مفلوج بنا دیا ہے۔ ایسے لوگوں کو دیکھنا مزاحیہ ہے۔"

ایک اور نے لکھا، ’’یہ بےہودگی کی انتہا ہے، اور لوگ سوچتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات انہیں جدید اور منفرد بناتے ہیں۔‘‘


 ایک مداح نے تبصرہ کیا، "یہ لڑکی اس مچھر کی طرح ہے جو جب میں واش روم میں جاتا ہوں تو کان کے پاس ڈانس کرتا ہے۔" ایک اور مداح نے لکھا، "یہ نامناسب ہے۔"

کچھ لوگوں نے عاطف اسلم کے اپنے والد کے ساتھ تعلقات پر بھی سوال اٹھایا، ایک مداح نے کہا، ’ان کے والد کا ابھی انتقال ہوا ہے اور وہ کنسرٹس میں مصروف ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے اپنے والد کے ساتھ ایسا کون سا رشتہ بنایا جو انہیں روک نہیں پایا۔‘