250 روپے کی پرچی پر جھگڑا: نوجوانوں نے بس ڈرائیور کی جان لے لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قصور میں ٹول ٹیکس پر 250 روپے کی پرچی کے معاملے پر جھگڑے میں اوباش نوجوانوں نے تشدد کرتے ہوئے بس ڈرائیور کی جان لے لی ۔
خلیل احمدکوبیمار والد کی تیمارداری کیلئے جاتے ہوئے ٹول پلازہ پر روکا گیااور ٹول فیس کم دینے پر اوباشوں نے ڈنڈوں سے اس پرتشددشروع کردی جس کے باعث وہ موقع پر دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:گندم کی نقل وحمل پر پابندی، سندھ میں آٹے کے بحران کا خدشہ
مقتول خلیل احمد کے بھائی نے پولیس کو مقدمے کیلئے درخواست دیدی ہے ، اہل علاقہ کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کیا جارہاہے جبکہ لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔