زبردستی شراب پلا کر زیادتی۔۔بہنوئی نے سالی کو ویڈیو وائرل کرنے کی دی دھمکی اور پھر۔۔؟

Sep 03, 2021 | 23:50:PM
 زبردستی شراب پلا کر زیادتی۔۔بہنوئی نے سالی کو ویڈیو وائرل کرنے کی دی دھمکی اور پھر۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک بہنوئی نے اپنی سالی کو زبردستی شراب پلائی اور دوستوں سے ملکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکی کو 2 دنوں تک یرغمال بنا کر رکھا اور 3 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں  ایک بہنوئی نے اپنی سالی سے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ یہ واقعہ شہر کے منکا پور تھانےعلاقے میں پیش آیا۔متاثرہ  لڑکی گودھنی علاقے کی رہنے والی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی ٹیوشن ختم کر کے اپنے گھر لوٹ رہی تھی کہ راستے اس کا بہنوئی منگیش ملا جس نے اسے اس کی ویڈیو دکھائی اور ایک عوامی جگہ پر لے جاکرفحش حرکتیں کرنے لگا۔اسی دوران منگیش کے دوست اکاش اور نیلیش نے متاثرہ کو اغوا کر لیا اور آنکھ پر پٹی باندھ  کر اسے نامعلوم جگہ پر لے گئے۔ وہاں پہلے ہی سے ایک اور لڑکی موجود تھی جسے مارا جا رہا تھا۔متاثرہ سالی کی بہنوئی نے پٹائی کی اور پھر زبردستی شراب پلائی اور تینوں نے اجتماعی طور پر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ کو 2 دنوں تک یرغمال بنا کر رکھا گیا اور 3 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا مگر متاثرہ نے رقم ادا کرنے سے انکار کردیا تواسے سگریٹ سے جلایا گیا۔ ملزم کے پاس متاثرہ کےفحش ویڈیوز تھے جس کی بنیاد پر اسے بلیک میل کی کوشش کی جا رہی تھی اور دھمکی دی گئی کہ اگر پیسے نہیں دیئے تو ویڈیو وائرل کردی جائے گی۔پولیس نے بتایا کہ ملزموں نے متاثرہ سے پہلی بار 25 ہزار اور دوسری بار 24 ہزار روپے وصول کئے اور تیسری بار 3 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ جب مطالبہ پورا نہ ہوا تو اسے زبردستی اغوا کرلیا گیا، اسےشراب پلائی گئی اور پھرزیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔اس دوران کسی طرح متاثرہ  لڑکی ملزموں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور سماجی کارکنوں کی مدد سےتھانے پہنچ گئی۔ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تینوں ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:ہائے نی میرے موٹو۔۔پہلے3بچے پیدا کرو پھر جواب دو‘فرخ خاں کو غصہ آ گیا