امر اللہ صالح کی افغانستان سے فرار کی خبروں کی تردید، ویڈیو پیغام جاری 

Sep 03, 2021 | 23:01:PM
امر اللہ صالح کی افغانستان سے فرار کی خبروں کی تردید، ویڈیو پیغام جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان سے فرار کی خبروں پر سابق نائب صدر امر اللہ صالح میدان میں آگئے اور پیغام جاری کردیا۔
امراللہ صالح نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ میں بھاگا نہیں پنج شیر میں ہی ہوں اور یہاں لڑائی میں شدت آگئی ہے۔
واضح رہے کہ پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے طالبان اور مزاحمتی گروپ میں جنگ جاری ہے ، اطلاعات کے مطابق طالبان نے پنج شیر کے بعض مقامات پر کنٹرول سنبھال لیا ہے ، اسی دوران افغانستان کے سابق صدر امر اللہ صالح کے تاجکستان فرار ہونے کی خبریں چلتی رہیں تاہم انہوں نے افغانستان سے فرار ہونے کی تردید کرتے ہوئے اپنا ویڈیو بیان جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کا پنج شیر صوبے کا مکمل کنٹرول حاصل کرنیکا دعویٰ