اداکارہ مہرین سید کا اہم قدم، خواجہ سرائوں کیلئے تربیت گاہ قائم کر دی

Sep 03, 2021 | 14:15:PM
 اداکارہ مہرین سید کا اہم قدم، خواجہ سرائوں کیلئے تربیت گاہ قائم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ماڈل اور اداکارہ مہرین سید نے خواجہ سراؤں کو خود مختار  بنانے کی کوششیں شروع کر دیں،انہوں نے لاہور میں خواجہ سراؤں کے لیے تربیت گاہ قائم کی ہے جہاں آنے والے  خواجہ سراؤں کو  میک اَپ کے ساتھ ساتھ گرومنگ کی کلاسز بھی دی جاتی ہیں۔انہیں ہنرمند بناکر باعزت روزگار کی فراہمی میں مدد کی جاتی ہے
 تفصیلات کے مطابق ماڈل مہرین سید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ   اپنی تربیت گاہ میں خواجہ سراؤں کو مختلف ہنر سکھاتی ہیں، یہاں خواجہ سراؤں کو ہنرمند بناکر  باعزت روزگار کی فراہمی میں بھی ان کی مدد کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں خواجہ سراؤں کو تربیت کی ضرورت ہے وہیں معاشرے کو بھی ان سے متعلق رائے بدلنی ہو گی، لوگ خواجہ سراؤں سے متعلق اپنی سوچ بدلیں تاکہ یہ بھی معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔

ماڈل و اداکارہ کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے اور انہیں دیگر شہریوں کی طرح باعزت مقام دلوانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔  دوسری جانب تربیت حاصل کرنے والے خواجہ سرا بھی مہرین سید کے اس اقدام سے مطمئن نظر  آتے ہیں۔ ایک خواجہ سرا  کا کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود ان کا معاشرے میں کوئی مقام نہیں تھا لیکن اب وہ اپنی زندگی میں نمایاں فرق محسوس کرتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    طالبان کا دوبارہ حکومت پالینا دنیا کیلئے باعث فکر ہے،اداکار نصیر الدین شاہ