کورونا کے وار جاری ۔۔مزید 57 افراد  زندگی کی بازی ہار گئے 

Sep 03, 2021 | 10:54:AM
کورونا کے وار جاری ۔۔مزید 57 افراد  زندگی کی بازی ہار گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کورونا کےباعث مزید 57 افراد انتقال  کرگئے ، ملک بھرمیں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 35 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 787 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 71ہزار 578ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 59 ہزار 745کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 6.33فیصد رہی۔کورونا کےباعث مزید 57 افراد انتقال  کرگئے ، ملک بھرمیں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 35 ہو گئی۔

پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد  تین لاکھ 97 ہزار 694، اسلام آباد میں ایک لاکھ242، بلوچستان میں 32 ہزار 329، آزاد کشمیر میں 32 ہزار484 ،سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 159، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار677،  اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 993 ہو گئی۔ 

 دوسری جانب لاہور میں کوروناکےوارجاری، مزید8  افراد  جان کی بازی ہارگئے، کورونا وائرس کے565نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ  مثبت کیسز کی شرح9.0فیصد ریکارڈ کی گئی۔
 یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر کی رخصتی اور ولیمہ کہاں اور کب ہونگے۔۔ اہم انکشافات