سندھی ٹیچر کا معمولی بات پر طالب علم پر تشدد

Oct 03, 2025 | 22:53:PM
سندھی ٹیچر کا معمولی بات پر طالب علم پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  سندھی استاد نے معمولی بات پر طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،  تشدد کی ویڈیو بنانے والے طالب علموں کے موبائل فون بھی چھین لئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے معاشرے میں استاد کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ تاہم ایسے واقعات بھی منظر عام پر آتے ہیں جہاں استاد روحانی باپ کی جگہ ظالم اور وحشی درندے کا روپ دھار کر طلبہ پر بہیمانہ تشدد  کرتے ہیں ۔

سندھ کے شہر خیرپور میں بھی ایک ایسے ہی ظالم استاد نے کمسن طالبعلم پر بہیمانہ تشدد کر کے اس کا سر پھاڑ دیا۔ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ایک طالب علم نے استاد سے پانی پینے کے لیے کلاس روم سے باہر جانے کی اجازت طلب کی۔ اتنی معمولی بات پر استاد کا پارہ چڑھ گیا اور اس نے بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے طالب علم کا سر پھاڑ دیا۔کلاس کے دیگر طلبہ کی جانب سے جب اس پرتشدد واقعہ کی موبائل فون سے ویڈیو بنانے کی کوشش کی گئی تو زبیر ابڑو نامی استاد نے موبائل فون بھی چھیننے کی کوشش کی۔متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ مذکورہ استاد اکثر طلبہ پر تشدد کرتے ہیں۔ طالب علموں کےوالدین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر زبیر ابڑو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:22 سالہ خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ڈرم سے برآمد ،قاتل دوست نے کیوں ایسا کیا۔۔؟