برطانوی کمپنی ’’بینٹ لے‘‘ نے پہلی الیکٹرک کار متعارف کروا دی

Oct 03, 2025 | 21:06:PM
برطانوی کمپنی ’’بینٹ لے‘‘ نے پہلی الیکٹرک کار متعارف کروا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانوی کار کمپنی ’’بینٹ لے‘‘ نے پہلی الیکٹرک کار متعارف کروا دی ہے جس کو آئندہ سال مارکیٹ میں متعارف کروائے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے، گاڑی کو 2027 کے دوسرے کوارٹر میں صارفین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

گاڑی کو انوکھا مون لائٹنگ سرفس ڈیزائن دیا گیا ہے جوکہ عام گاڑیوں سے منفرد ہے اور لوگ اس کو پسند کر رہے ہیں ، بینٹ لے کی جانب سے گاڑی کے نئے باڈی ڈیزائن کے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم یہ پورشے اور آڈی کی طرز پر یونیک بنایا گیا ہے۔

گاڑی کی بیٹری سنگل چارج میں  372میل تک سفر کی قابلیت رکھتی ہے جبکہ بیٹری کو 400کلو واٹ تک چارج کیا جا سکتا ہے ، گاڑی کو اربن ایس یو وی کا نام بھی دیا گیا ہے۔