دودھ کی نئی قیمت کااعلان 

Oct 03, 2025 | 19:46:PM
دودھ کی نئی قیمت کااعلان 
کیپشن: دودھ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن نے کراچی میں دودھ کی نئی قیمت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کے دفتر میں انتظامیہ اورفارمز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا،ایسوسی ایشن کاکہناتھا کہ دودھ کی پیداواری لاگت فی لیٹر271 روپے ہوگئی ہے، تمام اخراجات ملا کر صارفین کو فی لیٹر دودھ 300 روپے پر ملے گا ۔

اجلاس میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تجویز زیر غور آئی،مگر ناگزیر وجوہات کی بنا پر کمشنر کراچی نے فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا،اجلاس کو درمیان میں ہی ختم کر دیا گیا۔

ڈیری فارمز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران، ریٹیلرز ایسوسی ایشن  اور ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کمشنر آفس کے اندر ہی دھرنا دیدیا،ان کاکہناتھا کہ فوری طور پر دودھ کی نئی قیمت کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ ڈیری فارمز اور دیگر سٹیک ہولڈرز اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں، بصورت دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے  11 اکتوبر سے دودھ کی نئی  قیمتوں  پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا،گیارہ اکتوبر سے کراچی میں فی لیٹر دودھ 300 روپے کا ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:انتظامیہ کی نااہلی ؛ناتجربہ کار ڈرائیوروں کے باعث تین روز 4گرین الیکٹرک بسیں حادثے کا شکار