ہنڈوراس: 21 سالہ ٹک ٹاکر جینیفر نکول کی گھر میں پراسرار موت

Oct 03, 2025 | 18:56:PM
ہنڈوراس: 21 سالہ ٹک ٹاکر جینیفر نکول کی گھر میں پراسرار موت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وسطی امریکا کے ملک ہنڈوراس کی 21 سالہ ٹک ٹاک اسٹار اور ٹی وی میزبان جینیفر نکول ریواس اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

ٹک ٹاکر جینیفر نکول کی لاش یکم اکتوبر 2025  کو ہنڈوراس کے دارالحکومت ٹیگوسی گالپا میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق نوجوان جینیفر نکول نے آن لائن اور ٹی وی دونوں پلیٹ فارمز پر اپنی منفرد شناخت قائم کی تھی۔ وہ چینل سی ایچ ٹی وی پر جلوہ گر ہوئیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی بڑی فین فالوئنگ تھی۔

جنیفر نکول کے ٹک ٹاک پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز تھے جبکہ انسٹاگرام پر 16 ہزار مداح ان کی خوشگوار پوسٹس کے منتظر رہتے تھے۔

ٹک ٹاکر کے مداحوں اور ساتھی تخلیق کاروں نے سوشل میڈیا پر غم و افسوس کا اظہار کیا اور دعاؤں کے پیغامات بھیجے۔ 

اپنی موت سے صرف ایک دن پہلے جینیفر نے انسٹاگرام پر پکل بال کورٹ کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ وہ کھیل کی تیاری کر رہی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق جینیفر نکول مرگی کے مرض میں مبتلا تھیں اور اس سلسلے میں ادویات بھی لے رہی تھیں۔  شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی موت مرگی کے دورے کے باعث ہوئی، پولیس نے ابتدائی طور پر خاتون کی موت کو طبعی قرار دیا ہے۔

ان کے اہلِ خانہ نے اس سانحے پر صبر کی درخواست کرتے ہوئے نجی زندگی کے احترام کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فضل الرحمان کی نیشنل پریس کلب میں پولیس گردی کی مذمت