لاہور کو مزید 40 بسوں کا تحفہ دینے جا رہے ہیں:مریم نواز 

Oct 03, 2025 | 18:07:PM
لاہور کو مزید 40 بسوں کا تحفہ دینے جا رہے ہیں:مریم نواز 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کو مزید 40 بسوں کا تحفہ دینے جا رہے ہیں، رواں برس دسمبر میں مزید 70 بسیں آ جائیں گی، میرا تعلق لاہور سے اور میری پیدائش تعلیم سب کچھ لاہور میں ہے، لاہور مریم نواز، نواز شریف، شہباز شریف ہم سب کا شہر ہے۔

ایکسپو سنٹر میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی میٹرو، اورنج ٹرین سب کچھ لاہور میں بنی ہے، ٹرانسپورٹ میں جدت کو آگے بڑھانے کیساتھ دوسرے شہروں مین بھی جال پھیلا رہے ہیں، پنجاب کے کونے کونے تک الیکٹرک بسیں پھیلا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹرانسپورٹ میں جدت کو آگے بڑھانے کیساتھ دوسرے شہروں میں بھی جال پھیلا رہے ہیں، پنجاب کے کونے کونے تک الیکٹرک بسیں پہنچائیں ہیں، دوسرے شہر سے لوگ آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم کسی دوسرے ملک میں آگئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اتنا خوبصورت شہر دیا ہے، جس نے لاہور نہیں تکیا او جمعیہ نہیں، جب میں خود بہترین گاڑی میں سفر کرتی ہوں تو عوام کو بھی بہترین گاڑی میں سفر کرنا چاہئے، میری گاڑی میں وائے فائے نہیں چارجنگ پورٹ نہیں، مگر عوام کی گاڑی میں سب سہولیات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جو معذور لوگ الیکٹرک بسوں میں سفر کرتے ہیں اور ویل چیئر نہئں تو انہیں ویل چیئر دیں گے، بہت سے شہروں میں سرکاری ٹرانسپورٹ کا کوئی سسٹم نہیں تھا، میاںوالی سے ایک سیاستدان نے اقتدار کی سب سے بڑی کرسی لی مگر کوئی کام نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سکول، کالج جانے والے طلباء و طالبات، موذور افراد، 60 سال سے اوپر افراد کیلئے بس فری ہے، ٹھوکر سے رائیونڈ تک بس چلے گی، اپنا گھر اپنی چھت کے تحت 90 ہزار گھر بنائے جا رہے ہیں، مزید لوگوں کو بھی گھر ملیں گے۔

مریم نواز کے مطابق صاف پانی کی گراہمی یقینی بنانا ہمارا عزم ہے، لوگوں کو گھروں تک پانی پہنچائیں گے، انڈر واٹر سٹورج لائنز بھی بنائیں جائیں گی، ستھرا پنجاب کے تحت پورے پنجاب کا کونا کونا چمکا دیا ہے، پورے پنجاب میں مثالی گاؤں بنائیں گے، اس سال گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میٹرو بس بنانے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ راشن کارڈ، ہمت کارڈ، اقلیتی کارڈ دے رہے ہیں، لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال بنانے جا رہے ہیں، نواز شریف میڈیکل کمپلیکس میں مختلف بیماریوں کا علاج کیا جائے گا، پنجاب میں کئی اضلاع ایسے ہیں جن میں زیرو کرائم ریٹ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے افسوس ہے اس بات کا کہ پنجاب میں سیلاب آیا تو دوسرے صوبہ نے ہم پر الزام لگائے، دوسرے صوبوں میں مشکل کا وقت آئے تو پنجاب نے ہمیشہ مدد کی ہے، کلاؤڈ برسٹ کے بعد علی امین گنڈاپور کو فون کر کے کہا کہ مدد چاہئے تو ہم حاضر ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو بتانا چاہتی ہوں کہ پنجاب میں مشکل وقت آیا تو کسی سے مدد نہیں مانگی، مجھ پر تنقید ہوئی کہ بین الاقوامی مدد کیوں نہیں مانگی، جو پانی میرے پنجاب کے کسان کا تھا اس کو سیاست کی نذر کر دیا، پنجاب کیخلاف لوگوں کو بھرکایا گیا، احتجاج کروائے گئے۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کیخلاف بات کرو گے تو پورا جواب ملے گا، پنجاب کی عوام کوئئ بے یارو مددگار نہیں ان کی وزیر اعلیٰ ابھی ادھر موجود ہے، مریم نواز معافی کیوں مانگے؟ آئندہ پنجاب کے بارے میں بات کرنے سے پہلے ہزار بار سوچنا ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں :سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 7 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگرد ہلاک