سموگ سیزن کے دوران طلبا کے تحفظ کیلئے ایڈوائرزی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( جنید ریاض )پنجا ب حکومت نے سموگ سیزن کے دوران طلبا کے تحفظ کیلئے ہدایات جاری کردیں۔
سموگ سیزن کے دوران سکولوں میں تمام کھیلوں، اسمبلی اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائدکردی گئی ہے،سکولوں کو ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر پر آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جس کی رپورٹس سوشل میڈیا پر شیئر کی جائیں گی۔
ایڈوائزری میں کہاگیاہے کہ سموگ کے دوران کمرہ جماعت صاف ستھرا اور ہواداررکھاجائے،سکولوں کو کچرا جلانے سے سختی سے روک دیا گیا ہے اور مناسب ڈسپوزل لازمی قراردے دیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا،ترجمان پی ٹی اے
پنجاب حکومت کی جانب سےسکولوں کو یہ بھی کہاگیاہے کہ دمہ اور دل کے مریض طلبہ کا ایمرجنسی ہیلتھ ریکارڈ برقرار رکھاجائے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ایئر کوالٹی انڈیکس روزانہ مانیٹر کرنے کا حکم دیاگیاہے۔
سکولوں کو ہفتہ وار رپورٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔