سندھ حکومت نےڈاکوؤں کیلئےسرنڈرپالیسی تیارکرلی 

ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کے اہلخانہ کو سندھ حکومت تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرے گی

Oct 03, 2025 | 12:44:PM
سندھ حکومت نےڈاکوؤں کیلئےسرنڈرپالیسی تیارکرلی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)سندھ حکومت نےڈاکوؤں کیلئےسرنڈرپالیسی تیارکرلی جس کی حتمی منظوری سندھ کابینہ دے گی۔
محکمہ داخلہ نےیہ پالیسی پولیس اورسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت سےمرتب کی ہے ،پالیسی کو سندھ کابینہ اجلاس کے ایجنڈہ میں باضابطہ طور پر شامل کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:اب لرنر لائسنس ،ریگولر لائسنس اور مقدمات کا اندراج سڑک پر ہوسکے گا
ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کے اہلخانہ کو تمام تر بنیادی سہولیات سندھ سرکار فراہم کرے گی،بنیادی سہولیات میں کاروبار کے علاوہ بچوں کی تعلیم اورصحت سمیت دیگر سہولیات بھی ملے گی۔