داڑھی کی چٹیا بنانیوالے امریکی کا ورلڈ ریکارڈ

Oct 03, 2025 | 09:05:AM
داڑھی کی چٹیا بنانیوالے امریکی کا ورلڈ ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)امریکہ میں ایک شہری نے 3 فٹ اور 6 انچز کی ریکارڈ لمبائی تک داڑھی کی چٹیا بڑھا کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

2015 میں کیلیفورنیا سے امریکی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم منتقل ہونے والے رُڈولف مارٹینو نے یہ ریکارڈ بنایا۔

 انہوں نے اپنی داڑھی کی چٹیا دنیا کی سب سے پستہ قد خاتون سے بھی ایک فٹ زیادہ بڑھا کر اپنے نام کیا۔

رُڈولف کا گینز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنی داڑھی کو دو ہفتوں میں ایک بار دھوتے ہیں اور اس کو مکمل خشک ہونے میں دو یا تین دن لگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں ان کا اپنے بال یا داڑھی تراشنے کا کوئی ارادہ نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:ویمنز ورلڈ کپ؛ بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرا دیا