وزیراعظم کا نوٹس،عوامی ایکشن کمیٹی کےاحتجاج پر پیش رفت،مذاکرات کا دوسرا دور کل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم میاں شہباز شریف کے نوٹس پر عوامی ایکشن کمیٹی کےاحتجاج پر پیش رفت ہوئی ہے،آزاد کشمیر بھر میں تین روز سے کشیدہ حالات کے بعد ماحول پرسکون ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا تھا ،مذاکرات کا پہلا دور 2 گھنٹے جاری رہنے کے بعد وقفہ ہوا پہلے دور کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی رہنماؤں کی دھیرکوٹ میں مشاورت جاری رہی،حکومت پاکستان کے وفد کے ساتھ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز کل دوپہر ہوگا، شوکت نواز میر عوامی ایکشن کمیٹی وفد کے ہمراہ دھیرکوٹ پہنچے تھے، شوکت نواز میر نے کور کمیٹی ممبران سے تفصیلی مشاورت کی،کور کمیٹی مذاکرات کے دوسرے دور پر لائحہ عمل آج رات طے کر لیا جائے گا ،شوکت نواز میر اور دیگر کے مظفرآباد پہنچنے پر دوسرا مرحلہ کل جمعہ کی نماز کے بعد ہوگا،وفاقی وزراء پر مشتمل اعلیٰ سطحی مذاکراتی کمیٹی مظفرآباد میں موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیلوٹ ٹو گریٹاتھنبرگ۔۔فلوٹیلا پر اسکی گرفتاری نہیں بلکہ انسانیت کے ضمیر کا امتحان