سٹیڈیم میں قاسم سلمانی کا مجسمہ، سعودی کلب کا ایرانی ٹیم کیساتھ میچ منسوخ 

Oct 03, 2023 | 12:36:PM
 ایران میں جاری اے ایف سی چیمپیئنز لیگ میں سعودی فٹبال کلب ’الاتحاد‘ نے اسٹیڈیم میں موجود قاسم سلیمانی کا مجسمہ دیکھ کر ایرانی فتبال کلب  ’سباھان‘ کے ساتھ میچ منسوخ کردیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران میں جاری اے ایف سی چیمپیئنز لیگ میں سعودی فٹبال کلب ’الاتحاد‘ نے اسٹیڈیم میں موجود قاسم سلیمانی کا مجسمہ دیکھ کر ایرانی فتبال کلب  ’سباھان‘ کے ساتھ میچ منسوخ کردیا۔ 

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یہ میچ اس وقت باقاعدہ طور پر منسوخ ہوا جب سعودی کھلاڑیوں اور حکام نے سٹیڈیم میں قاسم سلیمانی کے مجسمے دیکھ کر میدان میں اترنے سے انکار کر دیا۔ 

سعودی وفد ڈیڑھ گھنٹے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگیا۔

اے ایف سی  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  چیمپیئنز لیگ 2023/24  میں سعودی الاتحاد فٹبال کلب اور ایرانی سباھان فٹبال کلب کا اصفہان کے نقشِ جہاں اسٹیڈیم میں گروپ سی کا میچ غیرمتوقع حالات کی وجہ سے منسوخ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ قاسم سلیمانی ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ تھے جو جنوری 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔