انسانیت شرما گئی، سنگدل سسر کا بہو پر وحشیانہ تشدد

Oct 03, 2023 | 00:20:AM
انسانیت شرما گئی، سنگدل سسر کا بہو پر وحشیانہ تشدد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شیخوپورہ کے قصبے جنڈیالہ شیر خان میں سنگدل سُسر نے بہو کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لطیف نامی شخص کھانے بنانے میں تاخیر پر اپنی بہو کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جبکہ اس کے چھوٹے چھوٹے پوتے پوتیاں اپنے ننھے ہاتھوں سے اسے روکنے کی کوشش کررہے ہیں اور منت سماجت کررہے ہیں۔

متاثرہ خاتون کے شوہر روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں۔

بعدازاں شیخوپورہ پولیس کی مدعیت میں اس ویڈیو میں دیکھے جانے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

اس حوالے سے متعلقہ پولیس تھانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ متاثرہ خاتون کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔