عمران خان پاکستان کیلئے فتنہ ، فضل الرحمان،اب پی ٹی آئی سے بات نہیں ہو گی ، گیلانی

Oct 03, 2022 | 16:57:PM
عمران خان پاکستان کیلئے فتنہ ، فضل الرحمان،اب پی ٹی آئی سے بات نہیں ہو گی ، گیلانی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کا فارن فنڈنگ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے ،عمران خان پاکستان کیلئے ایک فتنہ ہے جس نے کبھی پاکستان کیلئے اچھا نہیں سوچا اگر سوچا تو صرف اپنا فائدہ سو چا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ابھی جو مشکل وقت سے گزر رہا ہے اصل میں یہ عمران خان کی دی ہوئی بربادی کے آفٹر شوکس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سے برانا تعلق ہے اور ہم ان کو الیکشن میں سپورٹ کریں گے ۔

اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میں اپنے اثاثے ڈیکلئیر کر چکا ہوں ، پی ٹی آئی نے فنڈنگ کیس میں اکاونٹ چھپائے ہیں ،آئین کے تحت آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیر اعظم کو ہوتا ہے, اب پی ٹی آئی والوں سے بات نہیں ہو سکتی ۔