اگر سائفر ایک حقیقت تھا تو امریکا کا نام کیوں نہیں لینا تھا؟ مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
اسلام آباد (24 نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک طرف پاکستان کا موجودہ وزیر اعظم جو دن رات پاکستان کیلئے ایک کر رہا ہے اور سیلاب زدگان کو مشکل سے نکال رہا ہے اور دوسری طرف وہ سابق وزیر اعظم ہے جو 4 سال پاکستان کو وزیر اعظم بن کر بر باد کرتا رہا ، جھوٹی سازش کا ڈرامہ کیا جس کا بھانڈا اس کی آڈیو لیک نے پھوڑ دیا ۔
مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خؒان سے بڑا دھوکے باز پاکستان میں آج تک پیدا نہیں ہوا ، عمران خان اپنی آڈیو میں کہتا ہے کہ ہم نے اب صرف کھیلنا ہے کوئی امریکا کا نام نہیں لے گا ، میں سوال کرتی ہوں کہ اگر آپ کے خلاف اتنی بڑی سازش ہوئی تو امریکا کا نام کیوں نہیں لینا تھا ؟ وہ اس لئے نہیں لینا تھا کیوں کہ آپ جھوٹ بول رہے تھے ، ڈرامہ کر رہے تھے ۔ آپ نے ملک کو گمراہ کیا ، پاکستان کو مشکل میں ڈالنے کی کوشش کی ، اور آپ نے آئین توڑ دیا ۔
یہ بھی پرھیں :ڈالر کو ڈار کے جھٹکے جاری ، پاکستانی روپے کا عروج
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو شرم نہیں آئی پاکستان کے آئین کے ساتھ کھیلتے ہوئے ، عمران خان نے ڈپٹی سپیکر سے آئین شکنی کروائی ، سپیکر اور پاکستان کے صدر سے بھی آئین شکنی کروائی ۔عمران خان نے اپنی سیاست خیرات کے پیسوں سے شروع کی اور اس میں بھی کرپشن کی ،آج آپ کو مشکل اس لئے ہورہی کیو نکہ آج سیاست آپ کو خود کرنی پڑ رہی ہے ، کوئی آپ کی مدد نہیں کر رہا ، آپ جانتے ہیں کے آپ اکیلے ہیں کوئی آپ جیسے کا ساتھ نہیں دے گا ۔