امیشا پٹیل نے عمران عباس کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

Oct 03, 2022 | 12:48:PM
فائل فوٹو
کیپشن: امیشا پٹیل نے عمران عباس کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

معروف بھارتی اداکار امیشا پٹیل نے عمران عباس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔

 تفصیلات کے مطابق امیشا پٹیل نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران عباس کے ساتھ ڈیٹنگ کے حوالے سے اُڑنے والی افواہوں کی تردید کردی ہے۔اُنہوں نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’میں نے بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کمنٹس پڑھے اور مجھے ان پر بہت ہنسی آئی‘۔ اُنہوں نے کہا کہ’سارا معاملہ صرف حماقت سے بھرا ہوا ہے، میں اپنے دوست عمران عباس سے طویل عرصے کے بعد ملی تھی تو ہم نے ساتھ میں کچھ اچھا وقت گزارا‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہم دونوں ایک دوسرے کو برسوں سے جانتے ہیں، کیونکہ ہم نے امریکا میں ایک ہی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی تھی‘۔ امیشا پٹیل نے کہا کہ’میں پاکستان میں اپنےکئی دوستوں سے رابطے میں ہوں، جو بھارت سے محبت کرتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’عمران عباس کا تعلق وہاں کی فلم انڈسٹری سے ہےتو ہمارے پاس بات کرنے کے لیے اور بھی بہت کچھ ہے‘۔

خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل امیشا پٹیل اور عمران عباس کی بحرین میں ملاقات ہوئی اور دونوں اداکاروں نے ساتھ میں اچھا وقت گزارا۔

اس دوران عمران عباس اور امیشا پٹیل کو ایک ساتھ بالی ووڈ کی فلم ’کرانتی‘ کے گانے ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر فلمی انداز میں پرفارم کرتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی اور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے یہ قیاس آرائیاں کرنا شروع کردیں کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں