نجی ائیر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Oct 03, 2021 | 16:02:PM
نجی ائیر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کیپشن: نجی ائیر لائن کا طیارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  نجی ائیر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،کراچی سے اسلام آباد پہنچے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیر پورٹ پر کراچی سے آنے والے طیارے کی لینڈنگ سے قبل ایک پرندہ  ٹکرا یا  ،کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا ،نجی ائیرلائن سرین کی پرواز ای آر 500 کراچی سے اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈ کررہی تھی پرندہ ٹکرانے سے ائیر بس 330 طیارہ کے لینڈنگ گیئر کو نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق پائلٹ نے حاضر دماغی سے جہاز کو بحفاظت نیچے اتار لیا ، طیارہ کو گراونڈ کردیا گیا ہے، ایئر لائین انتظامیہ کراچی سے دوسری پرواز کے ذریعے طیارہ کے پرزہ جات منگوانے ہیں۔

ائیر لائن انتظامیہ پرندہ ٹکرانے کے باعث کراچی جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی ہے، انتظامیہ مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کیا جائے گا ،انتظامیہ مسافروں کو سی ٹو لاونج میں بٹھا دیا گیا ، مسافروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      دہشتگردوں سے وطن دشمن سمجھ کر نمٹنے کی ضرورت ہے: آصف زرداری