پاکستان نے آج ایک لیجنڈ کو کھویا ہے،زرنش خان

Oct 03, 2021 | 15:34:PM
زرنش خان
کیپشن: پاکستان نے آج ایک لیجنڈ کو کھویا ہے،زرنش خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ  زرنش خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لیجنڈ اداکار عمر شریف کی ایک یادگار تصویر شیئر کی اور ان کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان نے آج ایک لیجنڈ کو کھویا ہے۔‘

 تفصیلات کے مطابق زرنش خان نے کامیڈین کنگ عُمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں عمر شریف کی فیملی کا ساتھ دیں۔

 اداکارہ نے لکھا کہ ’عمر شریف کا کوئی متبادل نہیں ہے اور نہ ہی مستقبل میں کبھی کوئی اور ایسا ہوگا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’معین اختر اور عمر شریف پاکستانی کامیڈی انڈسٹری کا چہرہ تھے اور اب عمر شریف کے انتقال کے بعد یہ خلا مزید گہرا ہوگیا ہے۔‘

زرنش خان نے عمر شریف کے بے مثال کام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کے کام پر ہمیں فخر ہے اور ان کے انتقال کے بعد بھی رہے گا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’عمر شریف کی میراث ہمیشہ زندہ رہے گی۔‘

اداکارہ نے اپنی بات کااختتام کرتے ہوئے لکھا کہ ’آئیے اس عظیم فنکار کو یاد رکھیں اور ان کی فیملی کا ان سوگوار لمحات میں ساتھ دیں۔‘