سبحان اللہ۔۔ جانوروں میں بھی مدد کا جذبہ انتہا پر ۔۔ ویڈیو خوب وائرل

Oct 03, 2021 | 12:55:PM
یارڈ، مرغی، باز ، بکرا
کیپشن: جانوروں کے یارڈ میں ایک بکرا مرغی کو باز سے بچنے کیلئے مدد کو آرہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں کسی بھی نازک صورتحال کے موقع پر انسان ایک دوسرے کے کام آتے ہیں، اسی طرح جانور بھی کسی غیر متوقع صورتحال پر ایک دوسرے کی مدد کو پہنچ جاتے ہیں۔ ان دنوں ایسے ہی واقعے کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس ویڈیو کو خوب شئیر کر رہے ہیں۔

العربیہ اردو کی جانب سے جاری کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ جانوروں کے یارڈ میں اچانک ایک باز آسمان سے نیچے آکر ایک مرغی کو دبوچ لیتا ہے، ابھی وہ مرغی کو اٹھا کر لے جانے کے چکر میں ہو تا ہے کہ یارڈ کے دوسرے جانور فوری مرغی کی مدد کیلئے پہنچ جاتے ہیں ، یہ دلچسپ منظر آپ ویڈیو میں دیکھ کر ضرور حیران ہونگے۔ اللہ تعالی نے جانوروں کو بھی عقل سلیم دے رکھی ہےکہ وہ بھی مشکل وقت میں ایک دوسرے کے کام آئیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:کیا آج بادل برسیں گے۔۔ موسم کا حال جانیے