اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بری خبر

Nov 03, 2023 | 21:34:PM
اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں آر یا پار  والا معاملہ شروع ہو گیا ہے، تمام ٹیمیں اپنے آدھے سے زیادہ میچ کھیل چکی ہیں لیکن تاحال صرف ایک ٹیم کا سیمی فائنل میں جانا طے ہوا ہے، پاکستان کیلئے کل نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والا میچ  کرو یا مرو  سے کم نہیں ہے ، انتہائی اہم میچ سے قبل  بھارت سے خبر آئی ہے کہ پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز امام الحق  گردن میں تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق نے گردن میں تکلیف کے باعث پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا ، دوسری جانب اہم آل راؤنڈر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان بھی تاحال ان فٹ ہیں  جس کے باعث نوجوان گیند باز ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔

ٹیم مینجمنٹ میچ سے قبل شاداب خان کا معائنہ بھی کرے گی جس کے بعد ہی حتمی الیون کا فیصلہ کیا جائے،یاد رہے کہ شاداب خان اور امام الحق بنگلادیش کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے،واضح رہے کہ کل پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ مدمقابل ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان کی سیمی فائنل میں پہچنیں کی راہیں ہموار