ورلڈ کپ :نیدر لینڈز کو شکست ، افغانستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہیں ہموار

Nov 03, 2023 | 13:13:PM
ورلڈ کپ :نیدر لینڈز کو شکست ، افغانستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہیں ہموار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آئی سی سی  ون ڈے ورلڈکپ   کے اہم میچ میں نیدر لینڈز کو شکست دے کر افغان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کے دوڑ میں پاکستان سے آگے نکل گیا۔

تفصیلات کے مطابق لکھنؤ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 34ویں میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دینے کے بعد افغانستان بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہو گیا ہے، 7 میچز کھیل کر 8 پوائنٹس کے ساتھ  پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پاکستان 7 میچز کھیل کر 6 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے ، اب دونوں ٹیموں کے پاس دو ، دو میچز بچے ہیں جو کہ ایونٹ کی بڑی ٹیموں کے ساتھ ہیں۔

آج کے میچ کی بات کی جائے نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز  نے ٹاس جیت کر افغانستان کے کپتان  حشمت اللہ  شاہدی کو پہلے بولنگ کی دعوت دی اور خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،نیدرلینڈز کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹسمین ویسلے بیریسی اور میکس ڈوڈ نے کیا تاہم ویسلے بیریسی  میچ کے پہلے اوورز میں ہی مجیب الرحمان کی پانچویں گیند پر ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد رحمت اللہ عمر زئی نے میکس ڈوڈ کو 42 رنز بنانے کے بعد  رن آؤٹ کردیا۔

 اس کے بعد نیدرلینڈز کے کولن ایکرمین 35 گیندوں پر 29 رنز  اور اسکاٹ ایڈورڈز صفر  پر  اور اس کے بعد آنے والے بیسڈی لیڈی 3 رنز بناکر رن  آؤٹ ہوگئے، نیدر لینڈز کی پوری ٹیم افغانی بولرز کی گھومتی گیندوں کے چکر میں آ کر صرف 179 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے ۔

افغانستان کی اننگ کی بات کی جائے تو نیدرلینڈز کا 180 رنز کا ہدف افغانستان نے با آسانی 31.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی 56 اور عظمت اللہ عمرزائی 31 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ رحمت شاہ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی،اس کے علاوہ ابراہیم زدران 20 اور رحمان اللہ گرباز 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ورلڈکپ کا پوائنٹس ٹیبل دیکھا جائے تو افغانستان  چھٹے نمبر سے پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ نیدرلینڈز آٹھویں نمبر پر ہی موجود ہے۔