سونے کی قیمت میں پھر اضافہ،خریداروں نے سر پکڑلئے

Nov 03, 2023 | 15:16:PM
ڈالر مہنگا ہونے پر سونے کی قیمت میں حیران کن  اضافہ ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈالر مہنگا ہونے پر سونے کی قیمت میں حیران کن  اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق   ایک تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہونے سے قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 400 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 943 روپے اضافے سے 1 لاکھ 83 ہزار 813 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایک تولہ چاندی کی قیمت 2580 روپے پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:   ڈالر مزید مہنگا،ریٹ کہاں تک جا پہنچا؟

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 2005 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سونا فی اونس 2015 ڈالر کا تھا۔