صنم جاوید کی پولیس افسروں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

Nov 03, 2023 | 09:37:AM
صنم جاوید کی پولیس افسروں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید خان کی رہائی کے بعد گرفتاری کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی، صنم جاوید نے اپنے وکیل شکیل پاشا ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسروں نے مقدمات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے بتایا کہ صنم جاوید پر دو مقدمات درج ہیں، عدالت میں غلط بیانی کی گئی اور صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں گرفتار کر کے اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا،صنم جاوید کی جانب سے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

بعدازاں عدالت عالیہ نے کیس کی مزید 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔