ٹوئٹر ملازم 24 گھنٹے کام، تھک کر دفتر میں ہی سونے کی تصویر وائرل

Nov 03, 2022 | 12:52:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ٹوئٹر ملازم 24 گھنٹے کام، تھک کر دفتر میں ہی سونے کی تصویر وائرل
سورس: ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایلون مسک کی جانب سے سخت ڈیڈ لائن کو وقت پر مکمل کرنے کی خاطر ٹوئٹر کے دفتری اوقات بڑھانے کے بعد بیشتر ملازمین دفتر میں ہی قیام کرنے لگے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر میں کام کرنے والے ’ایوان‘ نامی سوشل میڈیا صارف نے اپنے مینجر کی دفتر کے فرش پر سوتے ہوئے ایک تصویر ٹوئٹر پو شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

اس تصویر میں ٹوئٹر کی ڈائریکٹر پروڈکٹ مینجمنٹ ایستھر کرافورڈ کو دیکھا جاسکتا ہے جو سلیپنگ بیگ میں آنکھوں پر ماسک چڑھائے میز اور کرسیوں کے عقب میں سو رہی ہیں۔وائرل ہونے والی اس تصویر کے کیپشن میں ایوان نے لکھا کہ ’جب آپ کو ایلون کے ٹوئٹر میں اپنے باس سے کسی چیز کی ضرورت ہو‘۔

تصویر وائرل ہوئی تو ٹوئٹر کی ڈائریکٹر پروڈکٹ مینجمنٹ ایستھر کرافورڈ نے مذکورہ ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’ جب آپ کی ٹیم ڈیڈ لائن کو وقت پر مکمل کرنے کی خاطر آپ پر چوبیس گھنٹے دباؤ ڈالتی ہے تو کبھی کبھی آپ جہاں دفتر میں ہی سو جاتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے #SleepWhereYouWork کا ہیش ٹیگ کا استعمال کیا۔ایستھر کرافورڈ کی ری ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین میں کھلبلی مچ گئی اور بیشتر صارفین نے ٹوئٹر کے نئے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانا بنایا۔

جس کے بعد ایستھر کرافورڈ نے مزید ٹوئٹ کرتے ہوئے وضاحت دی کہ ’چونکہ صارفین اشتعال میں آرہے ہیں اسلئے وضاحت دینا ضروری ہے کہ مشکل کام کرنے کے لیے قربانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ’ٹوئٹر میں ان کے ساتھ دنیا بھر سے مختلف اوقات میں ٹیم ممبر کام کرتے ہیں، اور ان سے ہر وقت رابطے میں رہنا ان کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم سب ایک ٹیم کا حصہ ہیں اور ہم سب کو ٹوئٹر میں کام کرنا بےحد پسند ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ ہم سب ’ #LoveWhereYouWork‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہیں، اور یہ ہی وجہ ہے کہ ری ٹوئٹ میں #SleepWhereYouWork کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں اور انہیں اپنی ٹیم اور اور اپنے اہل خانہ سے بہت پیار ہے جو کام کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔