کیارا اور سدھارتھ کی شادی کس شہر میں ہوگی؟ نام سامنے آگیا

Nov 03, 2022 | 12:24:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کیارا اور سدھارتھ کی شادی کس شہر میں ہوگی؟ نام سامنے آگیا
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )گزشتہ کئی عرصے سے بالی وڈ کی نامور جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں۔اداکار جوڑی کے معاشقے اور پھر جلد شادی کے بندھن میں بندھ جانے کی چہ مگوئیاں اس وقت سے ہورہی ہیں جب دونوں کی سپر ہٹ فلم 'شیر شاہ' 2021 میں ریلیز ہوئی۔میڈیا نے کئی مواقع پردونوں سے اس حوالے سے سوالات کیے جنہیں خوبصورتی سے ٹال دیا گیا۔لیکن کیارا اور سدھارتھ کی شادی کے حوالے سے خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ان کی شادی اپریل2023 میں ہوجائے گی اور شادی کا مقام بھی طے کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیارا اور سدھارتھ کی شادی بھارتی شہر چندی گڑھ کے  مہنگے ترین ولا میں ہوگی، یہ وہی مقام ہے جہاں بالی وڈ اداکار راج کمار اور  اداکارہ پترا ریکھا پاؤل کی شادی ہوئی تھی۔اس سے قبل یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ  شادی میں فلم انڈسٹری سے اداکاروں کو مدعو نہیں کیا جائے گا، دونوں کی شادی میں دوست اور قریبی رشتہ دار شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی جانب سے اب تک واضح طور پر شادی کے حوالے سے کچھ معلومات شیئر نہیں کی گئیں۔