غربت سے تنگ باپ نے اپنے دو بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

Nov 03, 2022 | 09:51:AM
غربت سے تنگ باپ نے اپنے دو بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شیخوپورہ کے علاقے کھاریاں والا میں ایک روز قبل اپنے دو معصوم بچوں کو زہر دے کر مارنے والے باپ نے خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق کھاریاں والا شیخوپورہ میں عباس علی نے منگل کو اپنی 9 سالہ بیٹی بسمہ اور 6 سالہ بچے ابوبکر کو زہر دے کر مار دیا تھا۔.

یہ بھی پڑھیے: حیدر آباد، 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم انجام کو پہنچ گیا

عباس علی غربت سے تنگ تھا، واردات کے بعد وہ فرار ہوگیا تھا، بدھ کے روز اس نے فورٹ عباس تھانہ ایجی کے علاقے میں خود کشی کرلی۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی، عباس کے خلاف اس کے بھائی نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔