کرپشن اور مافیا کلچر ملک کے بنیادی مسائل کی جڑ ہیں:حافظ نعیم الرحمان

May 03, 2026 | 20:35:PM
کرپشن اور مافیا کلچر ملک کے بنیادی مسائل کی جڑ ہیں:حافظ نعیم الرحمان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر ملک کے بنیادی مسائل کی جڑ ہیں، جنہوں نے پاکستان کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔

دیر بالا میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ عوام پر چند بااثر افراد نے اجارہ داری قائم کر رکھی ہے، ان کا کہنا تھا کہ چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں اور نعروں کے ساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں جبکہ آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیا نے ملک کا گھیراؤ کر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول کی لیوی کا بوجھ غریب عوام اُٹھا رہی ہے اور ناجائز طور پر 160 روپے تک لیوی وصول کی جا رہی ہے، ان کے مطابق موٹر سائیکل استعمال کرنے والے شہری سالانہ 550 ارب روپے جبکہ تنخواہ دار طبقہ 650 ارب روپے ٹیکس ادا کرتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس کے برعکس بڑے زمیندار اور جاگیردار صرف 10 سے 12 ارب روپے ٹیکس دیتے ہیں، اور وہ بھی مختلف طریقوں سے معاف کرا لیتے ہیں جبکہ ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔

انہوں نے عدالتی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بغیر سفارش اور مالی وسائل کے انصاف کا حصول ممکن نہیں، جس کے باعث غریب عوام کے لیے انصاف کا حصول ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع