عطا تارڑ کی سردار ذوالفقار کھوسہ کے گھر آمد، تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
کیپشن: عطا تارڑ سردار ذوالفقار کھوسہ کے گھرپران کے بیٹوںکے ساتھ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ کے انتقال پر ان کے گھرجاکر اہل خانہ سے تعزیت کی۔
وفاقی وزیراطلاعات نے مرحوم کے بیٹوں سے ملاقات کے دوران ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،انہوں نےمرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:میڈیا کا ذمہ دارکردار قومی یکجہتی کو مضبوط رکھتا ہے؛بلاول بھٹوزرداری
عطا اللہ تارڑ نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سردار ذوالفقار کھوسہ کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور وہ اپنے عوامی کردار کے باعث ایک اہم سیاسی شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔