دورہ بنگلہ دیش: پاکستان ٹیم کراچی سے ڈھاکا روانہ ہوگئی 

May 03, 2026 | 10:22:AM
دورہ بنگلہ دیش: پاکستان ٹیم کراچی سے ڈھاکا روانہ ہوگئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان ٹیسٹ ٹیم ہفتہ کی شب  کراچی سے ڈھاکا  روانہ ہوگئی۔

قومی ٹیم بنگلہ دیش سے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی،پہلا ٹیسٹ میچ آٹھ مئی سے میرپور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

  دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025–27 کا حصہ ہوں گے،16 رکنی  ٹیم میں  شان مسعود  (کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد عباس، حسن علی، خرم شہزاد، ساجد خان، نعمان علی، غازی غوری، اذان اویس، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ فضل اور عماد بٹ شامل ہیں،غازی غوری، اذان اویس، عبداللہ فضل اور عماد بٹ ریزرو کھلاڑی  ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کو کتنے لاکھ ڈالرز ملیں گے؟ 

سابق قومی  کپتان سرفراز احمد ہیڈ کوچ، عمر گل بولنگ کوچ اور اسد شفیق بیٹنگ کوچ ہیں۔